Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اور سکھر میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج

شائع 20 جون 2020 07:26am

کراچی اور سکھر میں اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج کرلئے گئے۔لاڑکانہ میں چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔جس میں گھوٹکی میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوئے۔ کراچی لیاقت آباد میں شہری جاں بحق ہوا۔ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

 لیاقت میں رینجرز کے اہلکاروں پر دستی بم حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی  اور ایکسپلوزو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی  ہیں۔

مدعی پولیس افسر کے بیان کے مطابق وہ لیاقت آباد  میں احساس پروگرام سینٹر کیلئے  تعینات نفری کو چیک کرنے فلائی اوور پہنچے وہاں کھڑے ایک شخص نے بارودی  مواد نیچے پھینکا جس سے دھماکا ہوا پولیس نے تعاقب کیا تو انہوں نے

فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی ملزمان پر فائرنگ کی  لیکن ملزمان فرار ہوگئے۔پانچ حملہ آوروں نے پل کے  اوپرسے رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں کی جانب سے فائر کئے گئے تیس بور کے سات خول تحویل میں لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب گھوٹکی میں بھی رینجرز اہلکاروں پر  حملہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی سکھر میں نامعلوم افراد   کیخلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی  کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اہلکاروں کے  بیانات قلم بند کرلئے گئے، رینجرز کی گاڑی پرحملے  میں دو جوان اور ایک راہگیرشہید ہوا تھا۔